اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے عمران فاروق کیس کے حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ سے مزید ثبوت بھی نہیں مانگے گئے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم ’’را‘‘ کی فنڈنگ کے مرکزی گواہ سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ سرفراز مرچنٹ بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔ عدالت نے ملزم کو 28 مئی کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سرفراز مرچنٹ کے خلاف شہری اسد عالم نے بزنس ڈیل میں 4 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ دوسری درخواست میں ایک شہری نے سرفراز مرچنٹ پر گاڑی واپس نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
عمران فاروق قتل، ایف آئی اے نے سکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ نہیں کیا: وزارت داخلہ سرفراز مرچنٹ کے پھروارنٹ گرفتاری جاری
May 22, 2016