بھارت: نامعلوم افراد نے کانگو کے ٹیچر کو مار مار کر ہلاک کر دیا

نئی دہلی( آن لائن+بی بی سی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک افریقی نڑاد ٹیچر کو مار مار کر ہلاک کر دیا ہے۔دہلی پولیس کے مطابق مارے جانے والے استاد کا تعلق کانگو سے تھا اور اس کی عمر تقریباً 23 سال بتائی جا رہی ہے۔جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر ایشور سنگھ نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ واقعہ جمعے کی رات کو پیش آیا ہے اور افریقی شخص کو مقامی لوگوں نے قتل کر دیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ، ’ہم نے کانگو کے سفارتخانے کو اس واقعے کی اطلاعات دے دی ہے جبکہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس معاملے میں مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔‘ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 23 سالہ ایم ٹی اولوا کی رات تقریباً پونے بارہ بجے کچھ لوگوں سے بحث ہوئی تھی۔ بحث کے بعد مقامی لوگوں نے اولیویا پر حملہ کر دیا۔ اولوا نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔کچھ مقامی لوگوں نے اولوا کو حملہ آوروں سے چھڑایا اور پولیس کو فون کیا۔پولیس نے زخمی اولیویا کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...