قصور (اے این این) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کے تحت درج شدہ مقدمہ نمبر 257/15 سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر کے کیس سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری محمد الیاس نے کیس کی سماعت کی ، مقدمے میں نسیم شہزاد ، فیضان مجید اور نسیم عامر کو نامزد کیا گیا تھا ۔ مدعی محمد اصغر نے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں ملزموں کیخلاف بدفعلی، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ۔
دہشت گردی کی دفعات ختم‘ قصور ویڈیو سکینڈل کیس سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم
May 22, 2016