شہباز شریف نے ناساز طبیعت کے باوجود تقریب میں شرکت کی‘وزیراعلی اور چینی قونصل جنرل نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا

May 22, 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے طبیعت کی ناسازی کے باوجود ایوان وزیر اعلی میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ یہ تقریب محبت، خلوص اور اعتماد کے رشتوں کی سچائی کو منانے کیلئے سجائی گئی ہے اور ناساز طبیعت کے باوجود بھی میں اس تقریب کو نہیں چھوڑ سکتا تھا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 65 برس مکمل ہونے پر کیک کاٹا اور اپنے ہاتھ سے چینی قونصل جنرل یوبورن کو کھلایا۔

مزیدخبریں