لاہور ( خصوصی رپورٹر +خبرنگار) وزےراعظم نوازشر ےف کی بےگم کلثوم نوازکے ہمراہ گےلانی ہاﺅس آمد‘ ےوسف رضاگےلانی کو انکے بےٹے کی بازےابی پر مبارکباد دی۔ ہفتے کے روز وزےر اعظم نوازشر ےف اپنی اہلےہ بےگم کلثوم نواز اور بےٹے حسےن نواز کے ہمراہ ڈی اےچ اے مےں یوسف رضاگےلانی کے گھر پہنچے جہاں انکو بےٹے علی حےدر گےلانی کی اغوا کاروں کے ہاتھوں بازےابی پر مبارکباد دی۔ وزےراعظم نوازشرےف کی آمد پر سکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم اور انکی فیملی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور انکے اہل خانہ کو مٹھائی،کیک اور گلدستے پیش کئے گئے۔ وزیراعظم نے یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی اور انکے خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثنا وزیراعظم نے گزشتہ روز اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج اپنے قریبی دوست کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہسپتال آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیراعظم کچھ دیر ہسپتال میں زیرعلاج اپنے دوست کے پاس ٹھہرے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں علاج معالجے سے متعلق آگاہی دی۔ بعدازاں وزیراعظم سخت سکیورٹی میں واپس روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی ختم کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انکا اس موقع پر کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی یوسف رضا گیلانی سے علیحدگی میں ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے پانامہ ایشو پر یوسف رضا گیلانی سے بات کی، انہوں نے وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے خصوصی طیارہ افغانستان بھیجنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ نوازشریف نے علی حیدر گیلانی سے گفتگو میں کہا کہ کلثوم نواز نے آپکی رہائی کیلئے بہت دعائیں کیں۔ علی حیدر گیلانی نے جواب میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مائیں تو ہمیشہ دعائیں کرتی ہی ہیں۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں ہلکے پھلکے انداز میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ انکی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔وزیراعظم نواز شریف آج برطانیہ روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔
نوازشریف