اسلام آباد (آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو وائرس کی بیرون ملک منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جس پر قابو پانے کے لئے پاکستان پر عالمی سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق پاکستان سے پولیو مرض کا وائرس بیرون ملک منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جس پر عالمی ادارہ صحت کو تشویش ہے اب تک پاکستان سے گزشتہ تین ماہ میں دوبارہ پولیو وائرس افغانستان منتقل ہوا ہے پولیو وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے لئے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے مزید تین ماہ تک توسیع کر دی ۔
عالمی ادارہ صحت