لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب میں 7 نئی خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 6 صارف عدالتیں اور ایک انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت قائم کی جائیگی۔ انسداد دہشت گردی کی ایک نئی عدالت کے قیام سے پنجاب بھر میں دہشت گردی کورٹس کی تعداد 15 اور 6 صارف عدالتوں کے قیام سے کنزیومر کورٹس کی تعداد 17 ہوجائیگی۔
7 عدالتیں قائم