نوشہرو فیروز (اے این این) نوشہرو فیروز کے بعد پڈعیدن میں انسانی تذلیل کے واقعہ میں چچا نے دو بھتیجیوں کے سرمونڈ دئیے۔ 16 سالہ سرجینا اور 18 سالہ ورجینا پر 500 روپے کا چوری کا الزام تھا۔ ایک شخص عرفان نے سرجینا اور ورجینا نامی لڑکیوں پر 500 روپے چوری کا الزام لگایا اور دونوں بھتیجیوں کو زنجیروں میں جکڑ کر دو دن تک بھوکا پیاسا رکھا‘ بعد ازاں دونوں بہنوں کے سر مونڈ ڈالے اور گھر سے باہر نکال دیا۔
نوشہروفیروز: چوری کے شک پر چچا نے 2 بھتیجیوں کے سر مونڈ دیئے
May 22, 2016