کراچی (وقائع نگار) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی و دیگر کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست کی سماعت کیلئے 18 جون کی تاریخ مقرر کردی۔ درخواست سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 23 مئی 2015ء کوآئی جی ودیگر افسروں نے ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں پر تشدد کیا تھا۔