اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے۔ واضح رہے موجودہ اسمبلی کا تیسرا پارلیمانی سال ختم ہو گیا۔ چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر آئین کے تحت صدر مملکت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔