بیجنگ (اے پی پی) چین نے تائیوان کی نئی صدر سائے اِنگ وین کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کی آزادی کے لیے کوئی کوشش نہ کریں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین اور تائیوان 1949ء میں اس وقت الگ ہو گئے تھے جب کوومنِٹَنگ کی قوم پسند فورسز کمیونسٹوں کے خلاف خانہ جنگی میں شکست کھا گئی تھیں تاہم تائیوان کی طرف سے کبھی بھی باقاعدہ طور پر چین سے الگ ہونے کا اعلان نہیں کیا گیا۔