عراق: جاسوسی کا الزام‘ داعش نے 25 مغویوں کو تیزاب میں ڈبو کر مار ڈالا

May 22, 2016

بغداد(آئی این پی)شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے عراق کے شہر موصل میں 25 مغویوںکوتیزاب سے بھرے حوض میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے موصل شہر میں 25 عراقی قیدیوں کو نائٹرک ایسڈ (تیزاب) سے بھرے حوض میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد پر عراقی حکومت کے لیے جاسوسی کا الزام تھا۔ داعش کے ارکان نے ہر شخص کو رسی سے باندھ کر اسے نائٹرک ایسڈ سے بھرے حوض میں اتارا یہاں تک کہ اس کے تمام اعضاء پگھل گئے۔ذرائع کے مطابق تنظیم نے یہ سفاکانہ کارروائی شہریوں کی آنکھوں سامنے کی تاکہ لوگوں کو اس سے عبرت حاصل ہو۔یاد رہے کہ اس نوعیت کے تیزاب کو انسانی جسم کو گلا دینے والا شمار کیا جاتا ہے اور یہ عام طور پر کھاد اور دھماکا خیز مواد تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں مظاہرین کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے اور زخمیوں کی تعداد 90 ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین جن میں زیادہ تر کو گرین زون سے پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی۔ مقتدی الصدر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں