مشتاق رئیسانی کے سہولت کار کی نشاندہی، بیکری سے 57 لاکھ، سونا، جائیداد کے کاغذات برآمد

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر نیب نے کوئٹہ میں بیکری پر چھاپہ مار کر 57 لاکھ روپے نقد، غیرملکی کرنسی، سونا اور جائیداد کے اہم دستاویزات برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز اور پی ایس ڈی پی میں خوردبرد کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کے ایک سہولت کار کے دوران تفتیش کئے انکشاف کی روشنی میں نیب حکام نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں واقعہ مقامی بیکری پر چھاپہ مارا۔ نیب ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا میگا کرپشن کیس میں گرفتار ملزموں کے انکشافات کی روشنی میں مختلف کارروائیاں جاری ہیں۔ مذکورہ بالا کارروائی بھی میگا کرپشن کیس میں پیشرفت کا تسلسل ہے۔ ترجمان نیب نے بتایا گزشتہ روز اخبارات میں 50 کروڑ روپے ہنڈی کے ذریعے منتقل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہےں۔ آن لائن کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیکری میں رقم گرفتار ملزم اسد شاہ نے چھپائی تھی۔ مزید انکشافات سامنے آنے کی امید ہے۔ نیب نے حالیہ انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا جس کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
مشتاق رئیسانی/ چھاپہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...