واشنگٹن(نیٹ نیوز) لاطینی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں مسخروں کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ آٹھویں سالانہ فیسٹیول میں میکسیکو اور وسطی امریکی سمیت مختلف ممالک سے آئے 150 پیشہ ور مسخروں نے شرکت کی۔ اس سالانہ فیسٹیول میں مسخروں نے جہاں اس پیشے کے حوالے سے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا وہیں ایک پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا۔