برازیل: 3سالہ بچی کا 47 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا ریکارڈ

May 22, 2016

برازیلیا(نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے بڑوں اور بچوں سمیت اکثر افراد کو ریوبک کیوب حل کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب اتنی سی عمر میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ریوبک کیوب حل کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی تین سالہ بچی نے 47 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ اتنی سی عمر میں ننھی پری کی اس مہارت کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں