اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سےکرٹرےٹ مےں قائداعظم ےونےورسٹی مےں دو طلبہ گروپوں مےں تصادم کی دو الگ الگ اےف آئی آرز درج کر لی گئےں اےک اےف آئی آر ےونےورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار ہماےوں خان کی مدعےت مےں زےر دفعات324.337/H.148.149.427 ت پ درج کی گئی ہے جس مےں انہوں نے بتاےا کہ مہران کونسل اور بلوچ کونسل کے درمےان آئے روز جھگڑا رہتا ہے ہفتہ کی شام کے سربراہ فہد کی قےادت مےں مجےد ہٹ کی طرف گئے جو ہاکےوں اور ڈنڈوں سے مسلح بھی تھے جہاں جنرل باڈی اجلاس مےں پہلے سے اےک سو طلبہ موجود تھے وہاں نفرت اور اشتعال انگےز تقرےرےں کرکے شرکائے اجلاس کو جھگڑے پر اکساےا گےا مجےد ہٹ مےں بلوچ کونسل کے جو طلبہ موجود تھے ان پر حملہ کردےا گےا مہران کونسل کے چےئرمےن فہد نے اشتعال دلاےا بلوچ کونسل کے طلبہ بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں گروپوں کے درمےان تصادم شروع ہوگےافرےقےن فائرنگ بھی کرنے لگے اس صورتحال مےں ضلعی انتظامےہ کو اطلاع دی گئی اور زخمےوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال بھجواےا گےا اس وقت وہاں ہاسٹل کے پرووسٹ اور رجسٹرار بھی پہنچ گئے پولےس ےونےورسٹی مےں بدنظمی کے ذمہ دار طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی کرے جبکہ دوسری اےف آئی آر تھانہ سےکرٹرےٹ سب انسپکٹر اظہر محمود کی مدعےت مےں زےر دفعہ13/20/65 ناجائز اسلحہ30 بور پستول اور تےن راﺅندز کی برآمدگی پر درج کی گئی جس مےں کہا گےا ہے شفقت مےنگرو سکنہ عمر کوٹ کی نشاندہی پر قائد اعظم ےونےورسٹی مےں فائرنگ کے واقعہ مےں استعمال ہونے والا30 بور پستول اور تےن راﺅند برآمد کر لئے گئے ۔درےں اثناءقائم مقام رجستڑار پروفےسر امتےاز احمد نے نوائے وقت سے بات چےت کرتے ہو ہے بتاےا کہ قائداعظم ےونےورسٹی مےں اس وقت صورتحال مکمل کنٹرول مےں ہے۔ واقعہ کے فوری بعد رےذےڈنٹ وارڈن اور قائم مقام رجسڑار فوری موقع پر پہنچ گئے تھے رات کے واقعہ مےں دس طلبا معمولی زخمی ہوئے جنہےں مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دےا گےا تھا صرف ایک زخمی داخل ہے جہ چھلانگ لگاتے زخمی ہوا انہوں نے کہا کہ ےہ تاثر غلط ہے کہ واقعہ کے بعد ےونےورسٹی انتظامےہ غائب تھی حالانکہ مجھ سمےت ذمہ داران رات گئے تک حالات کنٹرول کرنے کےلئے ےونےورسٹی مےں موجود رہے، ان کا کہنا تھاکہ ےونےورسٹی مےں صرف کلاسےں نہےں ہورہی باقی انتظامےہ کے آفس کھلے ہےں۔