ریاض (آئی این پی) امریکا اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان دہشت گردی کے مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی رقوم کی منتقلی اور اس پر پابندی سے متعلق سمجھوتہ طے پا گیا اس سلسلے میں سعودی دارالحکومت ریاض میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر امریکی اور 6خلیجی عرب ممالک کے حکام نے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان دہشت گردی کے مقاصد کیلئے استعمال ہونے والی رقوم کی منتقلی اور اس پر پابندی سے متعلق سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ امریکی صدر اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب میں ہیں انہوں نے 6خلیجی عرب ممالک بحرین، کویت، قطر، اومان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے اور ان سے خلیج اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے میں درپیش تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔