کراکس(این این آئی+نیٹ نیوز )وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مادورو نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ وہ اِس جنوبی امریکی ملک میں جاری طاقت کی رسہ کشی میں مداخلت نہ کریں۔ ان کے بقول ٹرمپ اپنے ”میلے ہاتھ“ وینزویلا سے دور رکھیں۔ ان کا یہ ردعمل امریکا کی جانب سے وینزویلا کے آٹھ اعلی ججوں پر پابندی کے تناظر میں سامنے آیا۔ مادورو کا الزام ہے کہ امریکہ ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازشوں کی کوششوں میں لگا ہوا ہے مگر وہ یا درکھے کہ اس منہ کی کھانا پڑے گی۔ادھر احتجاجی تحریک کے 50روز مکمل ہونے پر دارالحکومت کراکس اور دوسرے شہرورں میں مظاہرے ہونگے۔ ایک ریلی میں 2لاکھ افراد کی شرکت، اپوزیشن پارٹیوں کے کارکن قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کئی شہروں میں خوراک، ادویات اور ٹوائلٹ پیپر کی قلت پیدا ہو گئی، جھڑپوں میں مظاہرین نے پتھراﺅ کیا اور دیسی ساختہ بم پولیس پر پھینکے پولیس نے شیلنگ کی، 40مظاہرین زخمی لوٹ مار کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔
صدروینزوویلا