کشمیری جنونیت کا شکار نہیں، حق خوداریت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں: راجہ فاروق حیدر خان

May 22, 2017

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم آزادجموںو کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیری مذہبی جنونیت کا شکار نہیں اپنے پیدائشی حق ، پیدائشی حق ، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔کشمیری نوجوان اب موت سے نہیں ڈرتا ہندوستان کتنے لوگوں کو مارے گا وہ کشمیریوں کے جذبے کو کبھی شکست نہیں دے سکتا۔وادی کے لوگوں کی تحریک سے وابستگی کا عالم یہ ہے کہ گولیوں کی بوچھاڑ میں مجاہدین اورقابض افواج کے درمیان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ہمارا فرض اور حق بنتا ہے کہ ان لوگوں کا جو سات لاکھ افواج کا مقابلہ کر رہے ہیںکو اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد فراہم کریں۔مقبوضہ وادی میں آزادی کی تحریک خالصتاً اندرونی ہے وادی کے اندر بین المذاہب ہم آہنگی ہے جبکہ باقی ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب آمیز رویہ روا رکھا جا رہا ہے۔سرینگر کے ساتھ خون کا رشتہ اور وہ ہمارا روحانی اورمستقبل کا دارالخلافہ ہے میری والدہ کا گھر ہے اور میرا آدھا خاندان وہاں رہتا ہے۔کشمیریوں کا یہ عزم ہے کہ جب تک سرینگر سے آنے والے بس راولپنڈی نہیں پہنچ جاتی ان کی جدوجہد جاری رہے گی کشمیر میں معصوم بچوں نے جدید ہتھیاروں کے مقابلے میں پتھر اٹھائے ہیں ۔برھان مظفر وانی شہید کی شہادت کے بعد تحریک میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے لوگوں نے تین وقت کی جگہ ایک وقت کا کھانا کھایا لوگوں نے اپنی مال جان عزت و آبرو سب کچھ قربان کر دیا ۔آزادی کی تحریک کے تقاضوں سے روگردانی نہیں کی ۔ میرواعظ محمد فاروق شہید اور خواجہ عبد الغنی لون شہید کی قومی ملی اور تحریک آزادی کشمیرکیلئے خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سید علی شاہ گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ،شبیر احمد شاہ ،یاسین ملک سمیت حریت قائدین کی جدوجہد پر انہیں سلام ،حریت کانفرنس ہی کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے مہاجرین جموں و کشمیر ہمارے جسم کا حصہ اور مقامی لوگوں سے زیادہ قابل احترام ہیں انہیں ان کا نہ صرف حق ملے گا بلکہ اس سے زیادہ دینگے گزارہ الاونس میں اضافے اور کیمپوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاے گی میاں نواز شریف کشمیریوں کے بہترین وکیل ہیں ،کلبوشن یادو کیس کو ہندوستان عالمی عدالت انصاف میں لیجا کر پھنس گیا ہے ،اسے تو ہر صورت پھانسی ہوگی مگر کچھ سیاستدانوں کو کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوے سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے حلانکہ وہ صبح شام کلبوشن کلبوشن کررہے ہوتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید اور خواجہ عبد الغنی شہید کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوے کیا اس موقع پر اس موقع پر نائب وزیرجماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان، ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ نسیمہ وانی ،حریت قائدین مشتاق الاسلام ،عزیر احمد غزالی ،سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل محمد ادریس عباسی حامد جمیل کشمیری ،اشتیاق حمید،زاہد امین نے کہا کہ جب تحریک آزادی کشمیرکے باب لکھے جائیں گے تو ان شخصیات کا نام سرفہرست رہے گا ۔آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا اندازہ کشمیری عوام کی اس جدوجہد سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سات لاکھ سے زائد بھارتی افواج کے سامنے نہتے ہاتھوں سینہ سپر ہوکر کھڑے ہیں ۔ہمیں یقین ہے کہ تحریک آزادی کشمیراپنے منطقی انجام کو پہنچے گی مگر ہمیں اس کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام کا جان ومال ،عزت و آبرومحفوظ نہیں اور اس لیے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنا کردار ادا کریں ۔مقبوضہ جموںوکشمیرکے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق ہے اور اس وقت ہمیں اخلاقی و سفارتی مدد کی ضرورت ہے ۔پاکستان جو ہمارا حامی ہے اس وقت اندرون و بیرون ملک خطرات سے دوچار ہے کیونکہ بھارت ہمارے ملک میں تخریب کاری کی کارروائیاں کروا رہا ہے اور وہ ہمیں عالمی دنیا میں اکیلا کرنا چاہتا ہے مگر اس کا یہ خواب کبھی پایا تکمیل تک نہیں پہنچنے گا ۔یہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ بھارت حواس باختہ ہوچکا ہے ۔پاکستان کا عام عادمی بھی ہمارے ساتھ ہے جو کشمیریوں کی پاکستان سے دلی وابستگی و محبت کا واضع ثبوت ہے ۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائے گاں نہیں جائیں گی کیونکہ وہ اپنے بنیادی حقوق حق خودارادیت کیلئے کشمیرکی گلیوں میں لڑ رہے ہیں اس لیے ہندوستان کو کشمیرچھوڑنا ہوگا کیونکہ اس کی ذلت لکھی جاچکی ہے ۔برہان وانی کی شہادت کے بعد جس طرح تحریک آزادی کشمیرنے رخ بدلا ہے اس کے لیے ہم مقبوضہ کشمیرکی ماﺅں ،بہنوں ،بیٹیوں ، نوجوانوں اور بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنوں نے ہر تکلیف کو برداشت کیا اور ابھی بھی کررہے ہیں ۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کا ساتھ دیں اور کشمیرکے حوالے سے ساری دنیا کو آگاہ کریں۔اس حوالے سے کشمیرلبریشن سیل کو بھی مزید فعال کررہے ہیں تاکہ تحریک آزادی کشمیرکو پوری دنیا میں اجاگر کیا جاسکے ۔ہمیں ان شہداءکے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانا ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںکشمیری ماﺅں کو سلام پیش کرتاہوں جو اپنے جواں سال لخت جگر تحریک آزادی کیلئے قربان کررہی ہیں ۔ان بہنوں و بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنے سہاگ تحریک آزادی کیلئے لٹا رہی ہیں مگر ان کی ہمت واستقلال میں آج تک کمی نہیں آئی ۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بنیادی جھگڑا کشمیر کا ہے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ہندوستان پورے زور شور سے کررہا ہے ہمیں پاکستان کی مشکلات کا پتہ ہے دنیا بھر میں ہمارا اکلوتا وکیل اور امید پاکستان ہے جس نے بھاری قیمت ادا کی مگر کشمیرکے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا ہندوستان کے ایک جج نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہندوستان عالمی عدالت انصاف میں کیس لیجا کر پھنس گیا جبکہ شملہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک باہمی طورپر معاملے کو طے کرنے کے پابند تھے ۔قوم کو تقسیم کرنے والوں کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے ملک کا بیس کروڑ عام آدمی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے زلزلہ میں ہم سب نے دیکھا کہ کس طرح پاکستانی بھائیوں نے ہماری مدد کی مجھے یاد ہے سردار سکندر حیات خان صاحب وزیراعظم وقت کے پاس میں بیٹھا تھا تو حریت راہنما یاسین ملک نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اتنی والہانہ محبت رکھتے ہیں یہ اسی محبت کا نتیجہ ہے کہ کشمیری پاکستانی پرچم میں اپنے شہید بچوں کے جنازے دفناتے ہیں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیرمیں مقیم مہاجرین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ انہیں خود کفیل کیا جاسکے۔ یورپ کے اندر کشمیری کیمونٹی بڑا کام کررہی ہے علی رضا سید جیسے مخلص ساتھیوں کی بدولت وہاں کے لوگوں تک کشمیر کی آواز بہم پہنچ رہی ہے ناروے کے اندر بھی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث ہو رہی ہے جس میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بڑا کردار ہے ہم ان سے روابط مظبوط بنائیں گے اور بین الاقوامی برادری تک ہندوستان کا اصل چہرہ بے نقاب کرینگے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری حکومت کی ترجیح اول ہے اور حکومت روایات سے ہٹ کر اقدامات اٹھاے گی سیروسپاٹوں کے بجاے بامقصد بین الاقوامی دوروں کا انعقاد ممکن بنایا جاے گا ۔13 جولائی کا دن پورے آزادکشمیر میں اس سال بھرپور طریقے سے منائیں گے مہاجرین مقیم پاکستان بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے روایت سے ہٹ کر عام آدمی بھی ان تقریبات میں اپنا حصہ ڈالے،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے مقررین نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے حکومتی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کا خراج تحسین پیش کرتے ہوے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالیں ۔

مزیدخبریں