;جے یو آئی (س) کا دستور میں ترامیم کے بعد 2ماہ کے اندر پارٹی انتخابات کا فیصلہ

لاہور(سید عدنان فاروق)جمعیت علما اسلام (س) کے دستور میں ترامیم کے لئے قائم دستورکمیٹی نے امیر سمیت تمام عہدوں کی مدت بڑھانے، پنجاب کی تین حصوں میں تقسیم، رکنیت سازی کی فیس ختم کرنے اور تین سال بعد رکنیت کی تجدید کرنے کی شرائط ختم کرنے اور مرکز سے ضلع اور تحصیل تک سالار کا عہدہ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ترامیم کے باضابطہ اعلان کے بعد آئندہ دہ ماہ میں پارٹی انتخابات ہونگے۔ معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کی ہدایت پر جمعیت کے دستور میں ترامیم کے لئے قائم 4رکنی دستور کمیٹی کے ایک اجلاس میں کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالرﺅف فاروقی، مولانا یوسف شاہ، مفتی خالد اظہر اور مفتی احمد علی ثانی نے ارکان کی تجاویز کی روشنی میں دستور میں ترامیم کو حتمی شکل دیدی۔ جس کے مطابق مرکز سے بنیادی تنظیم تک عہدیداروں کا انتخاب 3سال کی بجائے 5سالہ مدت کے لئے ہوگا، جبکہ پنجاب میں موثر تنظیم سازی کے لئے صوبہ کو وسطی، جنوبی اور مشرقی تین حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ کمیٹی نے رکنیت کے لئے مقرر ایک روپے فیس کو بھی ختم کر دیا ہے جبکہ جے یو آئی ارکان کے ہر تین سال بعد رکنیت کی تجدید کرانے کی شق کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ جماعتی دستور کو عصر حاضر کے مطابق آسان اور قابل عمل بنانے کے لئے مرکزی شوری نے ترامیم کا فیصلہ کرکے دستور کمیٹی کو اختیار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آنے والے آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز سے شریک ہوگی، اپنے نظریہ اور نصب العین پر اتفاق کرنے والی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرے گے، دستور میں ترامیم اسی کی ایک کڑی ہے کہ ہم زیادہ منظم اور بہتر انداز میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں شریک ہوں۔
جے یو آئی (س)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...