لاہور (میاں علی افضل سے) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے میرٹ پر ہونے کے باوجود ہزاروں طلباءکئی سال گزرنے کے بعد بھی لیپ ٹاپ کی فراہمی سے محروم ہیں۔ لیپ ٹاپ نہ ملنے سے ذہین طلباءاور ان کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ غفلت و لاپروائی برتنے والے حکام خاموش ہیں۔ اس صورتحال میں طلباءاور ان کے والدین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے میٹرک امتحان میں 90 فیصد اور اس سے زائد نمبر لینے والے طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا‘ لیکن 2014ء میں میٹرک امتحان میں 90 فیصد اور اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباءاور طالبات کو تاحال لیپ ٹاپ کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکی جبکہ 2013ءاور 2015ءکیساتھ ساتھ 2016ءکے طلباءاور طالبات کو بھی لیپ ٹاپ دیدیئے گئے ہیں اور 2014ءکے طلباءاور طالبات لیپ ٹاپ کی فراہمی سے محروم ہیں۔ 2014ءکے طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کے یقینی بنانے کیلئے تاحال ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نہ ہی کوئی پلاننگ کی گئی اور نہ ہی کوئی مثبت اقدامات کئے گئے ہیں جس سے طلباءاور ان کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں 2014ءمیں صرف لاہور بورڈ کے 4 ہزار سے زائد طلباءو طالبات نے 90 فیصد اور اس سے زائد نمبر حاصل کئے۔
لیپ ٹاپ
;ہائر ایجوکیشن کمشن کی غفلت‘ ہزاروں حقدار لیپ ٹاپ سے محروم
May 22, 2017