لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کے چھتیس اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو افسروں اور دیگر افسروں کی ایک روزہ صوبائی کانفرنس گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں ہوئی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سپیشل سیکرٹری رانا حسن اختر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تعلیمی منصوبے ” پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب“ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2018ءتک سو فیصد شرح داخلہ کے حصول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات کئے جا رہے ہیں۔