سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا ایران افغانستان کیساتھ پاکستان کے تعلقات کے فروغ کےلئے سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے ایران اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے فروغ کےلئے سفارشات مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 29مئی کو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جو کہ کمیٹی کی چیئر پرسن سینیٹر نزہت صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ دونوں برادر اسلامی ملکوں کےساتھ پاکستان کے موجودہ تعلقات کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔ کمیٹی ان ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کےلئے تجاویز مرتب کریگی اور حکومت کو اس بارے میں آگاہ کیا جائیگا ۔
سینٹ قائمہ کمیٹی

ای پیپر دی نیشن