لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیف منسٹر گولڈ کپ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ یونائیٹڈ ویمن ہاکی اکیڈمی ، پنجاب وائٹس اور خیبر پی کے ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔اتوار کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں یوناٹیڈ ویمن ہاکی اکیڈمی ٹیم نے پنجاب کلر کے خلاف چار صفر سے کامیابی سمیٹی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اقرا جاوید، کلثوم شہزادی، عقیلہ نسیم اور کلثوم منیر نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرا میچ پنجاب وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب وائٹس ٹیم نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ فائقہ ریاض اور حمیرا لطیف نے پہلے 12 منٹ کے کھیل میں اپنی ٹیم کو دو صفر کی برتری دلا دی جبکہ تیسرا گول کھیل کے 52 ویں منٹ میں سحرس ویحد نے کر کے مقابلہ تین صفر کر دیا۔ تیسرے میچ میں خیبر پی کے نے بلوچستان ٹیم کو تین صفر سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تینوں گول فیلڈ پلے کے ذریعے ہوئے۔ حسینہ نے دو جبکہ سمیرا نے ایک گول سکور کیا۔
چیف منسٹر گولڈ کپ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ ، مزید 3 میچوں کا فیصلہ
May 22, 2017