گجرات ( نامہ نگار)سابق چےف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان مےں کرپشن کی وباءاس حد تک سرائےت کر چکی ہے کہ اسے کوئی برائی ہی نہےں جانتا ہر کرپٹ شخص خود کو فرشتہ اور دوسروں کو کرپٹ وطن دشمن سمجھتا ہے۔ وہ دربار عالےہ پےر فقےر حسےن شاہ کاظمی المشہدی شادےوال میں زائرین ، مریدین اور معززین علاقہ سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم بکھر چکی ہے بکھری ہوئی قوم کو ےکجا کرنے نکلا ہوں پاکستانی قوم شکل و عقل سے دنےا بھر مےں خوبصورت ترےن قوم ہے قوم خود دار جبکہ لےڈر شپ ٹےم خود غرض ہے ہم قوم کو مضبوط قےادت فراہم کرےں گے جو وطن کی فےڈرےشن کی ضمانت ہو گی۔برصغےر مےں غو ث قطب ولی ابدال دےن اسلام کے فروغ کے لیے مرکزی کردار کے حامل ہےں انکی تبلےغ کردار اور کرامات سے لاکھوں غےر مسلم داخل اسلام ہوئے آج دربار پےر فقےر حسےن شاہ پر حاضری تسکےن کےساتھ انکی دےنی اور فلاح انسانےت خدمات کےساتھ تجدےد عہد بھی ہوا ہے ساڑھے چار سو سال قبل جس طرح سادات کے آباﺅ اجداد کے فےض اور برکت سے شادےوال کے علاقہ سے طاعون کی بیماری کا خاتمہ ہوا سی طرح آج پاکستان کو کرپشن کی بیماری لاحق ہو چکی ہے مےں اپنے لیے نہےں وطن کے آستانہ سے دعا کی اپےل کرتا ہوں کہ پےر صاحب پاکستان سے کرپشن نما طاعون کے مہلک مرض کے خاتمے کی دعا فرمائےں۔
افتخار چودھری