چیمپئنز ٹرافی ‘عمراکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ‘ واپس بھیجنے کا فیصلہ

May 22, 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر )چیمپیئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جانے والے مڈل آرڈربلے باز عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں، انہیں واپس ملک بھیجے جانے کا امکان ہے۔کوچز نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ انہیں واپس ملک بھیجا جائے۔حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتاہے ۔چیئر مین پی سی بی شہر یار نے کہا کہ بورڈ کی پالیسی ہے کہ ان فٹ کھلاڑی کو ٹیم میں نہ رکھا جائے ‘پالیسی کے تحت عمر اکمل کو وطن واپس بلا رہے ہیں ‘وہ دو مرتبہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے تاہم شرمسار ہونے کے بجائے ٹیم مینجمنٹ سے الجھ پڑے۔ 

مزیدخبریں