کراچی(این این آئی)سندھ ریونیو بورڈ(ایس آر بی)نے ٹیکس دہندگان کی درخواست اور حکومت سندھ کی منظوری سے ٹیکس ادائیگی ترغیبی پیکیج (ٹی پی آئی پی)کا اعلان کر دیا ہے جب کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ٹیکس ادائیگی ترغیبی پیکیج (ٹی پی آئی پی)کے تحت ٹیکس دہندگان، خدمات فراہم کرنیوالوں اور ودہولڈنگ ایجنٹ کو سندھ سیلزٹیکس آن سروسز ایکٹ 2011کے تحت ٹیکس کمپلائنس کے بدلے ریلیف دیا جائے گا۔ پیکیج میں 95 فیصد ڈیفالٹ سرچارج کا خاتمہ جرمانے کی معافی کے علاوہ گرفتاری اور مقدمہ بازی سے تحفظ شامل ہے مگر اس کے لیے ٹیکس دہندہ کو21 مئی سے 27 مئی2018 کے دوران ٹیکس واجبات اور 5فیصد ڈیفالٹ سرچارج ادا کرنا ہوگا،۔
کراچی، ٹیکس ادائیگی ترغیبی پیکیج کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
May 22, 2018