علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کی نئی کتاب ”نبی مہربان ﷺ کے معمولاتِ رمضان المبارک“ قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ کے زیر اہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہوگئی ہے۔ کتاب میں نبی کریم ﷺ کے معمولاتِ رمضان پر جامع انداز سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے رمضان المبارک کیسے گزارا۔ ایک مومن کو رمضان المبارک میں کون کون سے نیکی کے کام کرنے چاہئیں۔ سحری و افطاری سنت کے مطابق کرنی چاہیے۔ اس کتاب میں رمضان المبارک کے حوالے سے تمام سوالات اور انکے جوابات قرآن و سنت کے حوالے سے موجود ہیں۔ شبِ قدر کی فضیلت کیا ہے؟ کیا ہر بندہ مومن شبِ قدر تلاش کرسکتا ہے‘ شب قدر حاصل کرنے کا طریقہ بھی موجود ہے۔ صدقہ فطر کی فضیلت کیا ہے۔ سنت کے مطابق کیسے ادا کیا جا سکتا ہے۔ عیدالفطر کی فضیلت کیا ہے۔ نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرامؓ نے روزے کیسے گزارے؟ درحقیقت یہ کتاب ماہِ رمضان کا ایک خوبصورت انسائیکلوپیڈیا ہے جو ہر مسلمان مرد اور عورت کی ضرورت بھی ہے اور ہر لائبریری اور گھر میں موجود ہونا باعث برکت بھی۔ یہ کتاب قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل بنک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے فون نمبرز 0300-8422518/ 0300-0515101 پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ (سلیم اختر)
بک شیلف ”نبی مہربانﷺ کے معمولات ِ رمضان المبارک“
May 22, 2018