نوازشریف کے بیان قلمبند کرا تے بجلی چلی گئی، مائزہ حمید کا فون بجنے پر ضبط

May 22, 2018

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت میں نوازشریف جب اپنا بیان قلمبند کروا رہے تھے تو بجلی چلی گئی اور کمرہ عدالت میں اندھیرا چھاگیا۔ ایمرجنسی لائٹ میں انہوں نے اپنا بیان دوبارہ قلمبندکرانا شروع کیا۔ جب بجلی گئی تو کمرہ عدالت میں آواز آئی کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے اور یہ بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کی ہے ۔ اس بات پر صحافی حضرات کمرۂ عدالت میں مسکرانے لگے ۔ علاوہ ازیں میاں نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی ایم این اے مائزہ حمید کا سیل فون کمرہ عدالت میں بج گیا ۔ سیل فون کی گھنٹی بجنے سے مائزہ حمید کا سیل فون عدالتی عملے نے لے لیا اور انہیں جرمانہ کردیا۔
مائزہ فون

مزیدخبریں