پیرس (این این آئی)ارجنٹائنی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر چھ جان مارٹن ڈیل پوٹرو کی فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی، وہ اٹالین اوپن کے دوران گرائون سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ڈیل پوٹرو نے تصدیق کی کہ میں گرائون سٹرین گریڈ ون انجری میں مبتلا ہو گیا ہوں، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے آئندہ چند دنوں میں فرنچ اوپن میں شرکت کے بارے حتمی فیصلہ کروں گا۔ واضح رہے کہ فرنچ اوپن 27 مئی سے 10 جون تک کھیلا جائے گا۔