پریکٹس میچ میں شاندار کارکردگی، فخر زمان نے لارڈز میں ڈیبیو کاخواب آنکھوں میں سجالیا

May 22, 2018

لیسٹر(آئی این پی) فخر زمان نے لارڈز میں ڈیبیو کا سہانا خواب آنکھوں میں سجالیا۔فخر زمان نے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز 98 بالز کے ساتھ 71 رنز بناکر ریڈ بال کے ساتھ اپنی مہارت کا ثبوت پیش کیا، اس دوران انھوں نے 14 چوکے بھی جڑے، اب ان کی نگاہیں انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں شیڈول پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو پر مرکوز ہیں تاہم اوپننگ پوزیشن کیلیے ان کا مقابلہ اظہر علی اور امام الحق سے ہوسکتا ہے۔امام آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں فتح گر اننگز سے اپنا کیس مضبوط کرچکے ہیں جبکہ اظہر علی نے بھی لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں 73 رنز بناکر فارم میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔

مزیدخبریں