فٹنس مسائل، فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈ تسونگا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈ تسونگا فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ تسونگا نے گزشتہ ماہ اپریل میں گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں تسونگا نے کہا کہ میں نے فرنچ اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوا اسلئے اب میں ایونٹ میں حصہ نہیں لوں گا، بلاشبہ یہ میرے مداحوں کیلئے ایک بری خبر ہے لیکن میں جلد دوبارہ کورٹس کا رخ کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن