سن رائزرز حیدرآباد اور چنائی سپر کنگز کے درمیان آئی پی ایل کوالیفائر ون آج کھیلا جائیگا

ممبئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں کوالیفائر ون میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا جس میں سن رائزرز حیدرآباد اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں وینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں پنجہ آزمائی کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے کوالیفائر ون میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں وینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں پنجہ آزمائی کرینگی ۔ لیگ میں (کل) بدھ کو ایلیمنیٹر کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ 25 مئی کو کھیلا جائیگا جس کے بعد لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ ہوگا اور لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...