نئی دہلی (نیوز ڈیسک+ آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے روس چلے گئے۔ پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اپنے قومی مفاداتی، اقتصادی امور پر بھی بات چیت کی۔ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت پر مدد کرنے پر مودی نے شکریہ ادا کیا۔ مودی نے کہا ملاقات مثبت رہی۔ مودی نے کہا روس دوست، ہم چاہتے ہیں یہ دنیا میں اہم کردار ادا کرے۔ بھارت روس سے S-400 تریموف ائر ڈیفنس سسٹم خریدنا چاہتا ہے۔ مالیت 4.5 ارب ڈالر ہے۔ مودی، پیوٹن نے ایرانی جوہری معاہدے کے خاتمے کے اثرات اور دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مودی ، پیوٹن / ملاقات