اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں شریک نوجوانوں کو ”زندہ گرفتار کرو“ کی نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری حریت پسندوں کی سرگرمیوں کو کچلنے کے لئے کشمیری نوجوانوں کو گولی مارنے کی بجائے انہیں گرفتار کر کے ان کا برین واش کیا جائے تاکہ وہ عسکریت پسندی اور بھارتی فوج کا مقابلہ ترک کر کے معمول کی زندگی گزارنے پر آمادہ ہو سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایسے کشمیری نوجوان جو سخت گیر ہیں انہیں چھوڑ کر تحریک آزادی میں شریک ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں تحریک آزادی سے الگ کرنے کی نئی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر پالیسی
مقبوضہ کشمیر میں حریت نوجوانوں کو ”زندہ گرفتار کرو“ کی پالیسی پر عمل درآمد شروع
May 22, 2018