منظور پشتےن کی مےڈےا پر پابندی کے حوالے سے ان کےمرہ سماعت

May 22, 2018

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے بانی منظور پشتےن کی مےڈےا اور سوشل مےڈےا پر مکمل طور پر پابندی کے حوالے سے ان کےمرہ سماعت ہوئی کےس سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس عامرفاروق نے کی درخواست گزار کے کونسل راجہ رضوان عباسی اےڈووکےٹ نے موقف اختےار کےا ہے کہ منظور پشتین پاک آرمی کے خلاف فیس بک، ٹیوٹر، ویب سائیٹ، واٹس ایپ اور دیگر ذریعے سے مہم چلا رہا ہے منظور پشتین پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے پی ٹی اے نے عدالتی استفسار پر بتاےا کہ منظور پشتےن کی دو وےب سائےٹس کو بلاک کردےا گےا ہے جبکہ پاک فوج کے خلاف سوشل مےڈےا پر جو بھی مواد تھا اسے ختم کردےا گےا ہے درخواست میں سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری داخلہ، چیرمین پی ٹی اے، چیرمین پیمرا، پاکستان پریس کونسل، ڈی جی ایف آئی اے، منظور احمد پشتین، محمد علی وزیر اور محسن جاوید کو فریق بنایا گیا ہے عدالت نے پیمرا کی جانب جواب داخل نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلےاہ کیس کی سماعت جمعہ کے روز تک ملتوی کر دی ہے ۔
ان کےمرہ سماعت

مزیدخبریں