لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیر قانون رانا ثنااللہ کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں دیئے گئے نازیبا بیان پر بھیجا گیا لیگل نوٹس واپس آگیا۔ پٹیالہ ہاؤس میںسکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے لیگل نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان پاور شو پر رانا ثنانے بیان بازی کی۔ رانا ثنا نے اس دوران تحریک انصاف کی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا تو ہر طرف ہلچل مچ گئی۔ تحریک انصاف کی رہنما عظمٰی کاردار نے خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر رانا ثناء کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا رانا ثنا خواتین سے معافی مانگیں وگرنہ انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔