لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نوازشریف، شہبازشریف سمیت دیگر حکومتی شخصیات کی طلبی کیلئے دائر درخواست پر عوامی تحریک کے وکلا کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔ جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔ عوامی تحریک کے وکلا نے دلائل دیے جبکہ عدالتی حکم پر سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پیش ہوئے۔ جسٹس قاسم علی خان نے ریمارکس دیے کہ سیاسی لوگ تو عدالتوں میں آنے سے خوش ہوتے ہیں جسٹس قاسم علی خان نے عوامی تحریک کے وکیل سے کہا کہ عدالت کو لگتا تھا کہ جب تک نیچے ٹرائل مکمل ہوگا آپکے ہائیکورٹ میں دلائل بھی مکمل ہوجائیں گے۔