سبی(اے این این) بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کون ہو گا، تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔ پرنس علی احمد بلوچ، زبیدہ جلال، سردار صلاح بھوتانی، نواب غوث بخش باروزئی سمیت کئی نام زیر غور، قسمت کی دیوی کس پر مہربان ہوگی تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔ بلوچستان کی دسویں صوبائی اسمبلی کے 17ویں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو رہے جبکہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں تین نگران گورنر اور پانچ نگران وزیر اعلیٰ نے بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ نگران کیلئے قسمت کی دیوی کس پر مہربان ہونگی یہ31 مئی کے دن ہی بلوچستان کے شہریوں کو معلوم ہوگا۔