پشاور (بیورو رپورٹ) پولیس سٹیشن خان رازق کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ منشیات فروش پر گرفتاری کے بعد سرعام تشدد کرنے،ر نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اے ایس آئی سمیت تین اہلکار معطل ہو گئے ۔گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند اہلکار ایک شخص کو موبائل وین میںڈالتے ہیں جبکہ اس دوران ایک اہلکار اسے انتہائی نامناسب گالیاں دیتا ہے اور ساتھ میں اس پر تشدد بھی کرتا ہے، گرفتار شخص کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس پر منشیات فروشی کا الزام ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اورنگزیب خان، کانسٹیبل آفتاب خان اور یار خان کو فوری طور پر معطل کرکے ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جن سے تین دن کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور: منشیات فروش پر تشدد کی ویڈیو وائرل ‘ اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار معطل
May 22, 2018