قاہرہ(آئی این پی)مصر میں15 برس کے لڑکے نے فیس بک پر باقاعدہ خودکشی کا اعلان کر کے موت کو گلے لگا لیا،حکام خود کشی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔نوجوان نفسیاتی مریض تھا،دو روز بعد نعش ملی۔اور یا پھر ناقابل برداشت اعصابی اور ذہنی دبا کا شکار تھا جس نے اسے اس انتہائی اقدام پر مجبور کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں ایک 15 برس کے لڑکے نے اپنے فالوورز اور دوستوں کو اس وقت حیران کر ڈالا جب اس نے فیس بک پر اعلان کیا کہ وہ خود کشی کر لے گا۔اتوار کے روز مصری سکیورٹی فورسز کو 15 سالہ محمد یاسر کی لاش مل گئی جو الشرقیہ صوبے کے شہر الزقازیق میں جھیل مویس میں ڈوب گئی تھی۔ایک سکیورٹی ذمے دار نے بتایا کہ خود کشی کرنے والے لڑکے کا پورا نام محمد یاسر راشد عنانی ہے اور اس کی عمر 15 برس ہے۔