مولانا محمد فاروق نے تحریک کشمیر‘ امن بحالی کیلئے زبردست کوشش کی: فاروق عبداللہ

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میرواعظ محمد فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کی برسیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم مولانا محمد فاروق اہم ملی، سماجی اور سیاسی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے تبلیغ دین کے ساتھ اسلامی تعلیم کو فروغ دینے میں کلیدی رول ادا کیا۔ مرحوم نے اپنے اسلاف کی طرح اسلامیہ ہائی سکول کو مزید فعال بنانے میں انتھک کوشش کی۔ مسلہ کشمیر کے حل کے متمنی،پاکستان، بھارت دوستی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے،برسی پر خراج تحسین پیش کیا۔اِس سکول میں ریاست کے معروف شخصیات نے تعلیم حاصل کی جو اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مرحوم کی شہادت سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تحریک کشمیر خصوصا امن کی بحالی کیلئے زبردست کوشش کی۔ مرحوم مسئلہ کشمیر حل کرنے کے متمنی تھے اور ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کیلئے بھی ہمیشہ کوشاں رہے اور انہوں نے اسی راہ میں اپنی جان بھی گنوا دی۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مرحوم مسلم اتحاد کے متمنی تھے اور ہمیشہ اِس اتحاد کے شیرازہ کو بکھرنے سے بچانے میں اہم رول ادا کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن