وینزویلا: صدر نکولس مارودو صدارتی انتخابات میں پھر کامیاب‘ امریکہ نے پابندیاں سخت کر دیں

کراکس (اے پی پی) وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادورو نے ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔امریکہ نے پا بندیاں سخت کر دیں،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کی اہم حزب اختلاف پارٹی نے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کیا تھا جس کے سبب ووٹنگ کی شرح میں نمایاں کمی آئی۔نکولس مادورونے 58 لاکھ ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ہینری فالکن نے 18 لاکھ ووٹ حاصل کئے۔دونوں اہم حریفوں نے الیکشن میں بڑی بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے اِسے غیر قانونی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ پہلے کہہ چکا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن