ملتان: معمولی تلخ کلامی پر کانسٹیبل کی اے ایس آئی پر فائرنگ‘ اہلکار محفوظ رہا

ملتان (صباح نیوز) ملتان میں تھانہ کینٹ کے کانسٹیبل نے اے ایس آئی پر فائرنگ کر دی ۔ خوش قسمتی سے اے ایس آئی فائرنگ محفوظ رہا۔ اے ایس آئی امین اور کانسٹیبل کی کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ اے ایس آئی امین کے گالیاں دینے پر کانسٹبیل طیش میں آ گیا اور اے ایس آئی پر فا ئرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے پولیس ا فسر فائرنگ سے محفوظ رہا۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی تھانے کے دیگر پولیس اہلکار بھی موقع پر آ گئے اور فوری طور پر کانسٹیبل کو پکڑ لیا۔ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...