شام: حما کے فوجی اڈے پر دھماکے،مرنیوالے فوجیوں،جنگجوئوں کی تعداد 28 ہو گئی

بیروت(این این آئی)دمشق (اے ایف پی) شامی حکومت نے طویل آپریشن کے بعد دارالحکومت دمشق کو محفوظ قرار دیدیا ہے۔ یمن کے وسطی شہر حما میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے پراسرار دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سرکاری فوجیوں اور اس کی معاون ملیشیاؤں کے عناصر کی تعداد 28 ہوگئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے رصد گاہ برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حما کے فوجی اڈے پر یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے ہوئے تھے۔
دھماکوں کے نتیجے میں اسد رجیم کے 28 فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ شامی نژاد بعض غیر سرکاری جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔ ان کی غیر مصدقہ تعداد گیارہ بتائی جاتی ہے۔ دھماکوں کے نتیجے میں کئی افراد شدید زخمی اور متعدد لاپتا ہیں۔انسانی حقوق کے آبزرویٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ حما کے فوجی اڈے میں دھماکوں سیہلاک ہونیوالوں میں ایران اور حزب اللہ کے جنگجو بھی ہو سکتے ہیں۔حما کے فوجی اڈے پر دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم انسانی حقوق کارکن رامی عبدالرحمان کے مطابق یہ دھماکے کسی فنی خرابی کا نتیجہ بھی ہوسکتے ہیں۔ فوجی اڈے سے سیاہ دھوئیں کے بادل بلند ہوتے اور زور دار آوازیں سنائی دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن