لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے سپورٹس بورڈ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ریلوے نے گزشتہ چند سالوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ریلوے کرکٹ ٹیمیں صابر پولٹری اور غنی گلاس کی ٹیموں سے متنازعہ امپائروں کے فیصلوں کی وجہ سے ہاری تھی۔ ریلوے نے 2016میں پاور لفٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے محکمہ ریلوے نے 2017میں ریلوے نے پاور لفٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے ریلوے کے محمد نذیر نے ایشین بیچ گیم میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اس کیساتھ ریلوے کے 2کھلاڑی علی زریاب اور سلمان شفقت پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوئے ریلوے کے کھلاڑی رب نواز نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ریلوے وائس پریذیڈنٹ اور سیکرٹری کی سیٹیں اعزازی ہیںجس پر چیئرمین ریلوے کی جانب سے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ سے تقرری کی جاتی ہے ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا رہا ہے۔
صابری پولٹری اور غنی گلاس کی ٹیموں سے شکست کی وجہ امپائروں کے متنازعہ فیصلے تھے : ریلوے سپورٹس بورڈ
May 22, 2018