لاہور(سپورٹس ڈیسک) سپر سٹار لیونل میسی کے نام ایک اور ایوارڈ، بارسا ہیرو نے پانچویں بار یورپیئن گولڈن شو کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میسی کے اس اعزاز کا فیصلہ سپینش لیگ لالیگا کے فیصلہ کن میچ میں بارسا کی ایک صفر سے فتح پر ہوا۔ لیونل میسی نے سیزن میں چونتیس گول سکور کیے۔میسی فٹبال سیزن دوہزار سترہ اٹھارہ میں اڑسٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، ارجنٹائنی سٹار یورپیئن گولڈن شو ایوارڈ جیتنے کی ہیٹرک ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے دوہزار چودہ، تیرہ، بارہ اور دوہزار دس یعنی چار بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔