افغانستان: بمباری ‘ حملے‘ 5 مزدوروں سمیت20 ہلاک: طالبان ضلع سبز پوش پر قبضہ نہ کر سکے

کابل‘ قندھار (سنہوا‘ آن لائن ) افغان فورسز نے صوبہ فریاب کے ضلع سبز پوش پر قبضہ نہ کرنے دیا اور طالبان کو پسا کر دیا حملہ ہوا تھا صوبائی پولیس ترجمان نے بتایا جوابی کارروائی میں 6 طالبان مارے اور 24 زخمی ہو گئے ادھر طالبان نے کال کے رہائشیوں کو وارننگ دی ہے شہری فوجی اڈوں اور تنصیبات سے دور رہیں مزید حملے کریں گے انٹیلی جنس سینٹرز کو بھی نشانہ بنایا جائیگا جواب میں وزارت دفاع کے ترجما نے کہا پولیس اور فوجی حملے روکنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تیار ہیں یہ محض پراپیگنڈا ہے۔افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں صوبہ پکتیکا میں حقانی نیٹ ورک کے 9 طالبان اور صوبہ قندھار میں نامعلوم افراد کے حملہ میں 5 افغان بارودی سرنگیں صاف کرنے والے مزدور ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں سپیشل فورسز کی کمانڈ نے کہا ہے کہ ضلع سارہوزا میں افغان سپیشل آپریشن فورسز نے حقانی جنگجوئوں کے نیٹ ورک کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جس کے نتیجہ میں 9 مسلح افراد ہلاک اور 2 موٹرسائیکل تباہ ہوگئے ۔ واضح رہے افغان فورسز امریکی اور نیٹو فوج کے تعاون سے طالبان کیخلاف حقانی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء قندھار میں گیس پراجیکٹ سے منسلک بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 5 مزدوروں کو نامعلوم مالانگ کریز کے مقام پر قتل کردیا۔ صوبائی پولیس ترجمان نے کہا کہ حملہ میں ایک مزدور لاپتہ ہوگیا۔ حملہ دشمنوں (طالبان) کی کارروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...