ممبئی (نیٹ نیوز) دنیا میں آئے دن کوئی نا کوئی حیرت انگیز واقعہ رونما ہوتا رہتاہے۔ اسی طرح کی ایک مثال بھارت میں بھی نظر آئی جہاں پر ایک خاتون کا معدہ ہی نہیں ہے اور وہ کھانا بھی نہیں کھا سکتی ہے۔ جی ہاں! انسان کھانے سے معذور ہو تو پھر پکانے کا شوق کیسا بھارتی خاتون کا پیٹ نہیں ہے لیکن وہ اپنا گزارا جوس پر کرتی ہے مگر دوسروں کیلئے کھانے شوق سے بناتی ہے۔ نتاشا کو السر تھا جس کی وجہ سے آپریشن سے اس کا معدہ نکال دیا گیا اب وہ کچھ کھا نہیں سکتی۔