نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں وہ بہت سے معاملے میں ٹوئٹ کرنے میں کافی پھرتی بھی دکھاتے ہیں۔ ٹرمپ کی یہی پھرتی یا جلدبازی کبھی کبھی کام بھی بگاڑ دیتی ہے اب آپ دیکھ لیں امریکی صدر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ میلانیا کا نام ہی غلط لکھ دیا۔ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی خیریت کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تو ان کا نام میلینی لکھ گئے۔